مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے بارے میں عرب رہنماؤں کے سکوت کے باوجود اسرائیل کی پیشرفتہ ہتھیاروں سے مسلح فوج کے مقابلے میں فلسطینی عوام ایمان کے سہارے خالی ہاتھوں سے بیت المقدس کا دفاع کررہے ہیں۔ فلسطین میں تیسرے انتفاضہ کا آغاز ہوگیا ہے فلسطینی عوام اسرائیلی مظالم کے مقابلے میں سڑکوں پر آگئے ہیں اورفلسطینی سرزمین پر تیسرے انتفاضہ کا آغاز ہوگیا ہے اسرائیلیوں نے اب تک 38 فلسطینیوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں گرفتار کیا ہے ادھر فلسطین کے وزیر اظم اسماعیل ہنیہ نے عرب رہنماؤں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اسلامی مقدسات کی توہین کررہا ہے اور عرب رہنما خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے امت اسلامی سے درخواست کی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو تیسرے انتفاضہ کو منزل مقصود تک پہنچانے میں مدد فراہم کریںانھوں نے کہا کہ مسجد الاقصی اور مسلمانوں کے قبلہ اول کا دفاع ہر مسلمان پر لازمی ہے۔
فلسطین کے بارے میں عرب رہنماؤں کے سکوت کے باوجود اسرائیل کی پیشرفتہ ہتھیاروں سے مسلح فوج کے مقابلے میں فلسطینی عوام ایمان کے سہارے خالی ہاتھوں سے بیت المقدس کا دفاع کررہے ہیں۔
News ID 1053004
آپ کا تبصرہ